بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل کو سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔ شبمن گل کی ٹیم نے دہلی کیپٹیلز کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ان کی ٹیم کو 20 ویں اوور میں سرکل سے باہر بھی 4 فیلڈرز کو رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ آئی پی ایل کوڈ کے آرٹیکل 2.22 شق کے تحت انھیں کم سے کم جرمانہ عائد کیا گیا۔
گجرات ٹائٹنز نے کامیابی کی بدولت پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اگرچہ دہلی اور پنجاب کنگز کے پوائنٹس ان کے برابر 10 ہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان رشبھ پنت پر لاکھوں کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
لکھنؤ سپر جائنٹس اور ممبئی انڈینز کے درمیان جمعہ کی رات ہونے والے مقابلے میں میزبان کپتان رشبھ پنت سلو اوور ریٹ کے مرتکب ٹھہرے، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 16ویں میچ میں ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت پر آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت ان کی ٹیم کے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
کوہلی نے ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
اس کے علاوہ لکھنؤ سپرجائنٹس کے بولر دگویش سنگھ پر ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔