کیپ ٹاؤن: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں کوہلی الیون پر شکست کے بادل منڈلانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم 198 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا۔
میزبان ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں تیسرے روز کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنالیے اور جیت کے لیے مزید 111 رنز درکار ہیں۔
میچ میں ممکنہ شکست نظر آنے پر ویرات کوہلی آپے سے باہر ہوگئے اور امپائر سمیت اپنے کھلاڑیوں پر غصہ کرتے دکھائی دئیے۔
کیگان پیٹرسن 48 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، اوپنرز ایڈن مرکرام 18 اور ڈین ایلگر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
DAY 3 | STUMPS 🏏
🇿🇦 #Proteas are 102/2 after 29.4 overs, requiring a further 111 runs with two days left of play to claim a series victory🤛
Keegan Petersen 48* (61)
Dean Elgar 30 (96)#SAvIND #FreedomTestSeries #BePartOfIt | @Betway_India pic.twitter.com/oVWCzIgbxd— Cricket South Africa (@OfficialCSA) January 13, 2022
بھارت کی جانب سے جسپرت بمرا اور محمد شامی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، صرف رشبھ پنت سنچری بنا کر نمایاں رہے تھے، کپتان ویرات کوہلی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کے مارکو جینسن نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ربادا اور انگیدی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔