لاہور: کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغے مل رہے ہیں اور کیا چاہیے، اتنی عیاشی تو زندگی بھر نہیں کی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ امیدواراعظم سواتی کے کاغذات پراعتراض اٹھایا ہے،جنرل الیکشن میں بھی اعتراض کے بعد انہیں نااہل کیا گیا تھا۔
خیبرپختونخواحکومت کے سے متعلق کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواحکومت پہلے 1100 ارب روپےکاقرض تو ختم کرے، خیبرپختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی پیچھے رہ گیا ہے، 10سال پہلے اور اب مزید 5 سال کے پی تباہ ہونے جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ زبانی باتوں سےٹرین نہیں چلتی، علی امین نے خواب میں ٹرین چلائی ہوگی، وہ شہبازشریف کی نقل کر رہے ہیں، نوازشریف کی طرح روزگار دیں، مریم نوازکی قیادت میں پنجاب زیادہ ترقی کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں دیسی مرغی، انڈےمل رہے ہیں اور کیا چاہیے ، انھوں نے اتنی عیاشی تو زندگی بھر نہیں کی ہوگی۔
View this post on Instagram