منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

کار میں اے سی چلانے سے لڑکی کی موت کیسے ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

گھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان لڑکی نے پُرسکون نیند کیلیے اپنی کار میں اے سی چلایا تو اس کی موت واقع ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ مصر میں پیش یا جہاں موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان لڑکی نے کار کے اندر رات گزارنے کا ارادہ کیا۔

تاہم گاڑی کے ایئرکنڈیشن سے خارج ہونے والی کاربن مونو آکسائیڈ گیس لڑکی کیلیے جان لیوا ثاب ہوئی۔ پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ گیس کی وجہ سے متوفی کا دم گھٹنے لگا تھا۔

- Advertisement -

ڈاکٹروں نے بتایا کہ کھڑی گاڑی میں ایئرکنڈیشن چلانے سے اس کے اندر کاربن مونو آکسائیڈ گیس بڑی مقدار میں جمع ہو جاتی ہے جبکہ چلتی گاڑی میں یہ اپنا راستہ بنا کر باہر نکل جاتی ہے۔

کھڑی گاڑی میں یہ گیس اندر موجود افراد کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔ اس گیس کا رنگ یا بو نہیں آتی جس سے اندر بیٹے شخص کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ اس سے متاثر ہو رہا ہے یا نہیں۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایک گھنٹے کے اندر گیس کے باعث دم گھٹنے کی علامات محسوس ہوتی ہے جس میں سر درد اور تھکاوٹ ہے۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کھڑی گاڑیوں کے اندر اے سی چلا کر آدھے گھنٹے سے زیادہ نہ بیٹھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں