تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈرائیورز کی مہارت، گاڑیاں رقص کرنے لگیں‌

ٹوکیو: کاریں سڑکوں پر چلنے اور سواری کے علاوہ کسی اور کام بھی آسکتی ہیں، جاپان کے دو ڈرائیورز نے گاڑیوں کا تماشہ دکھا کر لوگوں کو حیران کردیا۔

آپ نے کاریں سڑک پر دوڑتی دیکھی ہوں گی مگر جاپان میں منعقدہ آٹو شو میں کچھ ڈرائیورز نے گاڑیوں کو مہارت سے اچھال کود کر حاضرین کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صرف گاڑی جو عام طور پر کار سے بڑی ہوتی ہے وہ سڑک پر نہیں چل رہی بلکہ ڈرائیور اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے انتہائی کنٹرول کے ساتھ اچھال رہے ہیں۔

ویڈیو

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ڈرائیورز نے اپنی اپنی گاڑیوں کو انتہائی کنٹرول اور مہارت کے ساتھ ڈانس کرواکر لوگوں سے خوب داد وصول کی۔

فیس بک پر شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک دس لاکھ سے زائد افراد دیکھ کر اس پر اپنے تبصرے بھی کرچکے ہیں جبکہ ویڈیو کو 50 ہزار سے زائد صارفین شیئر بھی کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں