تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بارات میں جلدی پہنچنے کی خواہش، شادی کے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع چھترو میں باراتیوں کی گاڑی کنویں میں گر گئی جس میں 6 باراتی موت کے منہ میں چلے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ریاست اترپردیش کے ضلع مہوبہ سے بارات لانے والے افراد کی گاڑی کو مدھیا پردیش کے ضلع چھترپور میں واقع علاقے مہاراج پور کے قریب حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق اندھیرے کی وجہ سے ڈرائیور کو انداز نہیں ہوا اور گاڑی سیدھی کنویں میں جاکر گری۔

گاڑی میں کُل 9 افراد سوار تھے جن میں سے 6 موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کرین کی مدد سے کنویں میں گرنے والی گاڑی کو باہر نکالا، حادثے میں متاثر ہونے والے تمام لوگوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور اندھیرے کے باوجود گاڑی تیز چلا رہا تھا، اسی دوران ایک موڑ پر گاڑی کا توازن بگڑا اور پھر وہ دسیدھی کنویں میں جاگری۔

Comments

- Advertisement -