منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

کار ڈرائیور موٹرسائیکل کو رگڑتا ہوا لے گیا، خوفناک ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارت میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو دیکھنے والے دنگ رہ گئے، تیز رفتار کار ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری اور بائیک کو تین کلومیٹر تک گھسیٹتا ہوا لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، ناگپور ایئرپورٹ روڈ پر گزشتہ رات ایک ڈرائیور کار کو انتہائی تیزی سے لے جا رہا تھا کہ اس نے راستے میں آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری۔

- Advertisement -

حادثے میں موٹر سائیکل سوار راکیش اور آکاش گر کر زخمی ہوگئے اور بائیک کا کچھ حصہ کار کے سامنے کے حصے میں پھنس گیا، ٹکر مارنے کے بعد کار سوار بجائے رکنے کے بائیک کو تقریباً تین کلومیٹر تک گھسیٹتا ہوا لے گیا۔

اس سڑک سے گزرنے والے دیگر لوگوں نے اس منظر اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سےوائرل ہو رہی ہے، ڈرائیور کی لاپرواہی اور سنگدلی پر لوگ شدید تنقید کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں