پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

باراتیوں کی کار نہر میں گر گئی، دو بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، باراتیوں کی کار نہر میں گرنے سے دو بچیوں سمیت 3 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخوپورہ حافظ آباد سے باراتیوں کو جھبراں لانے والی کار نہر میں گرگئی، حادثے کے وقت کار میں 7 افراد موجود تھے، مقامی افراد نے 3 افراد کو بچالیا۔

بعدازاں غوطہ خوروں نے طویل جدوجہد کے بعد 3 لاشوں کو نہر سے نکال لیا، ملنے والی لاشوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔ ریسکیو غوطہ خور رات کی تاریکی میں بھی سرچ آپریشن میں مصروف رہے۔

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد جائے حادثہ پر موجود رہے اور سرچ آپریشن کی نگرانی کی، ایک شخص ظفر اقبال کی تلاش تاحال جاری ہے، نہر میں گرنے والی کار کو بھی نکال لیا گیا ہے۔

اس سے قبل جہلم کے علاقے دینہ میں غیرت کے نام پر شوہر اور سسر نے نوبیاہتا دلہن کو قتل کردیا۔مقتولہ کرن شہزادی کی ڈھائی ماہ قبل ملزم مبشر سے شادی ہوئی تھی۔

حیدرآباد میں گھریلو تنازع پر ماں بیٹی کو دیوار میں چنوا دیا گیا

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ دلہن کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں