تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں گاڑی مالکان کو ان قوائد پر لازمی عمل کرنا ہوگا

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کی ’ملکیت منتقلی‘ سے متعلق قوائدوضوابط پر وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گاڑی کی ملکیتی دستاویز کو (رخصۃ سیر) ’وہیکل رجسٹریشن‘ کہا جاتا ہے، محکمہ ٹریفک نے ملکیت منتقلی کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

قوائدوضوابط یہ ہیں کہ عام گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے موقع پر اصلی وہیکل رجسٹریشن کارڈ پیش کرنا ہوگا، یہ پابندی سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں پر بھی لاگو ہوگی، مقامیوں کو اپنے ساتھ شناختی کارڈ بھی رکھنا پڑے گا، غیرملکیوں کو مقامی شوروم سے جاری ہونے والے گاڑی کے کاغذ پیش کرنے ہوں گے۔

غیرملکی سے اقامہ کارڈ کی فوٹو کاپی اور آجر کی جانب سے جاری کردہ تعارفی خط بھی طلب کیا جائے گا۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے یہ بھی بتایا کہ ملکیت کی منتقلی کے وقت ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی بھی طلب کی جائے گی، مقررہ فیس اور دستاویزات رکھنے کے لیے فائل بھی پیش کرنا ہوگا۔ جبکہ سفارت کار کو وزارت خارجہ سے خط لانا ہوگا جس میں گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کی درخواست شامل ہوگی۔

سفارت کار کو گاڑی کی ملکیت منتقلی کے لیے مملکت میں رجسٹرڈ شوروم سے خریدی گئی گاڑی کا کاغذ دکھانا ہوگا یاپھر سفارتخانے سے سودے کا دفتر خارجہ سے مصدقہ کاغذ بھی پیش کرسکتا ہے علاوہ ازیں نمبر پلیٹ اور استمارہ کارڈ بھی جمع کرانا شرط ہے، بصورت دیگر منتقلی کی کارروائی نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -