تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی سے چوری کی گئی کار چند گھنٹوں میں بلوچستان سے برآمد

کراچی میں شہری سے چھینی گئی گاڑی حیران کن طور پر چند ہی گھنٹوں بعد بلوچستان کے علاقے وندر سے برآمد کر لی گئی۔

شہری نے اپنی گاڑی فیروز آباد میں سروس روڈ پر پارک کی تھی جو چوری ہوگئی۔ شہری نے پولیس کو شکایت درج کروائی جس کے بعد اے وی ایل سی پولیس نے کار کی لوکیشن ٹریس کر کے اسے وندر سے برآمد کیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کار چوری کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جنوری میں کراچی سے چوری یا چھینی گئی گاڑیوں کو بلوچستان سے واپس لانے کے حوالے سے ایس ایس پی اے وی ایل سی انور کھیتران نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو خط لکھا تھا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی نے انکشاف کیا تھا کہ کراچی سے چھینی گئی اور چوری شدہ کاریں بلوچستان میں ڈبلنگ کے نام سے شورومز پر فروخت ہوتی ہیں۔

خط میں بتایا گیا تھا کہ بلوچستان میں گاڑیوں کی چیکنگ کیلیے اے وی ایل سی ٹیمیں بھیجی جائیں، کراچی سے بڑی تعداد میں گاڑیاں بلوچستان اسمگل کی جاتی ہیں، گاڑیاں ٹمپرڈ ہوتی ہیں اور انہیں ’ڈبلنگ‘ کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے اور کراچی سے چوری یا چھینی گئی گاڑیوں کو بھی اسی انداز میں تیار کیا جاتا ہے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ شو رومز کے ذریعے صارفین کو فروخت کیا جاتا ہے، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، خضدار اور لورالائی میں ایسے شوروم ہیں۔

’بلوچستان پولیس اور لیویز کا ردعمل انتہائی لاتعلق سا ہے۔ اے وی ایل سی کی ٹیموں کو ایسی جگہوں پر روانہ کیا جائے۔ بلوچستان پولیس اور لیویز کے ساتھ مل کر چیکنگ کی اجازت حاصل کی جائے۔‘

Comments

- Advertisement -