جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

شادی سے واپسی پر ایک ہی خاندان کے 11 افراد پانی میں بہہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے ہماچل پردیش کے اونا ضلع کے خاندان پر اُس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب کار میں موجود ایک ہی خاندان کے 11افراد پانی میں بہہ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدقسمت خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے پنجاب گیا ہوا تھا۔ واپسی کے دوران ان کے ساتھ خوفناک حادثے پیش آگیا۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کو ہونے والی شدید بارش کے بعد اس خاندان کی انووا کار پانی کی سطح میں اضافے کے باعث بہہ گئی، حادثے میں کار میں سوار 11 افراد پانی میں ڈوب گئے۔

- Advertisement -

ڈوبنے والے 11افراد میں سے 9افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ ایک بچے کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے، اس کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گاؤں واپس ہورہے تھے اس دوران راستے میں ایک پل کے اوپر سے پانی بہہ رہا تھا یہ لوگ کچھ دیر کے لیے رک گئے۔

اس کے بعد کسی اور گاڑی کو پانی سے گزرتے دیکھ کر انھوں نے بھی اپنی کار کو آگے بڑھانا شروع کر دیا لیکن کار تیز پانی کے بہاؤ میں بہہ گئی اور الٹ کر آگے بہنے لگی۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور مقامی لوگ انھیں بچانے کے لیے پہنچ گئے۔

ٹرین کی زد میں آکر باپ دو کمسن بچیوں سمیت جاں بحق

کسی طرح مقامی لوگوں کی مدد سے ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے ایک ایک کرکے نو افراد کی لاشوں کو باہر نکالا، جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔ جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں