واشنگٹن: امریکا میں چوری کی منفرد واردات نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، کئی لوگوں کے لیے اس واقعے کی حقیقت کو ماننا مشکل ہوگیا۔
ایسی انوکھی واردات شاید آپ نے فلموں میں بھی کبھی نہ دیکھی ہو جو امریکا میں پیش آئی، ہم سب نے یہ مشہور محاورہ تو سنا ہی ہوگا ‘جیسی کرنا ویسی بھرنی’ ایسا ہی کچھ امریکا میں ہوا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے لے ہل میں چور کے ساتھ چوری کی واردات ہوئی، حیران کن طور پر دو چور آپس میں ٹکرائے اور پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔
لے ہل روڈ پر شاماری نامی چور اپنے دوست کے ہمراہ چوری شدہ گاڑی میں سفر کررہا تھا کہ اس دوران ایک کم عمر نوجوان دکھا جس کی گاڑی کا پہیہ خراب ہوچکا تھا۔
مٹشوبش نامی لڑکے کی مدد کے لیے چور اور کا دوست گاڑی سے اترے اور ٹائر ٹھیک کرنے لگے، اس دوران مٹشوبش نے موقع دیکھ کر ان کی گاڑی لے کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ کم عمر لڑکے کی گاڑی بھی چوری کی تھی۔