تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کار چوری کرنے والے شخص کو لینے کے دینے پڑ گئے

برلن: جرمنی میں کار چوری کرنے والا شخص دروازے کا لاک ٹوٹنے کے سبب گاڑی میں پھنس گیا تھا جسے پولیس نے گاڑی سے نکال کر گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن شہر میں ایک مبینہ کار چور رات کے اندھیرے میں گاڑی چوری کرنے کے لیے اس میں بیٹھ گیا، گاڑی کے دروازے کا لاک ٹوٹنے کے سبب وہ اندر ہی پھنس گیا، ملزم کو صبح پولیس نے گاڑی سے نکال کر گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے اطلاع دی کہ گاڑی میں ایک شخص پریشانی کے عالم میں بیٹھا ہے اور باہر نکلنے کا خواہش مند تو ہے مگر کامیاب نہیں ہورہا، شاید یہ شخص اپنی گاڑی میں پھنس کر رہ گیا ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار جب موقع پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ وہ شخص کسی وجہ سے گاڑی کا کوئی بھی دروازہ اندر سے کھول نہیں پارہا تھا، اس پر پولیس نے جب چاروں طرف سے گاڑی کا جائزہ لیا تو پتا چلا کہ گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ کے ساتھ والے دروازے کا لاک بظاہر ٹوٹا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے اندر بیٹھے شخص کی پریشانی دیکھ کر یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ شاید یہ گاڑی کا مالک بھی نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق بیس منٹ کی کوششوں کے بعد جب گاڑی کا ڈرائیونگ سیٹ کے ساتھ والا دروازہ کھول کر اس شخص کو باہر نکالا تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ گاڑی چوری کرنا چاہتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 52 سالہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ یہ گاڑی پتا نہیں کس کی ہے میں اسے چوری کرنا چاہتا تھا، زور لگا کر دروازہ کھول تو لیا تھا مگر جیسے ہی میں اندر بیٹھا تو دروازے کے لاک کا کوئی پرزہ ٹوٹ جانے یا شاید گاڑی کا الیکٹرک نظام خراب ہوجانے کے باعث نہ تو گاڑی اسٹارٹ ہوئی اور نہ ہی میں باہر نکل سکا۔

پولیس نے ملزم کو گاڑی سے نکال کر گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران پتا چلا وہ پہلے بھی مختلف جرائم کا مرتکب ہوچکا ہے اور سزا یافتہ بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -