ریاض : سعودی پولیس نے تمام گاڑی مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ سڑکوں اور عوامی مقامات پر گاڑی دھونا سختی سے منع ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مکہ میونسپلٹی نے گاڑی مالکان کو خبردار کیا ہے کہ سڑکوں اور پبلک مقامات پر گاڑی دھونا سختی سے منع ہے، اس کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ میونسپلٹی کے ماتحت المسفلہ بلدیاتی کونسل نے سڑکوں اور پبلک مقامات پر گاڑی دھونے کی روایت کو ختم کرانے کے لیے چھاپہ مہم شروع کی ہے۔
کونسل کے اہلکاروں نے گاڑیوں کی دھلائی کے لیے استعمال ہونے والے 115 گیلن ضبط کر لیے۔ گاڑیوں کی صفائی اور دھلائی کے لیے تیار لوشن بھی تلف کر دیا گیا۔