لاہور: پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد کردی گئی ہے، متعلقہ محکمے کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت صوبہ پنجاب میں نئے کار سروس اسٹیشن بنانے پر مکمل پابندی ہوگی، پابندی کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی ہوگی۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی کی قلت، ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، ایک گاڑی دھونے پر400 لیٹر پانی ضائع ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں پانچویں نمبر پر ہے جبکہ یہاں درجہ حرارت بھی پچھلے سالوں کے مقابلے میں کافی بڑھ چکا ہے۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی کے تمام کیسز کو یکجا کردیا، 3 ہفتوں میں رپورٹس طلب
پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک میں سیلاب اور خشک سالی کے خطرات بڑھ رہے ہیں، پاکستان میں ہیٹ ویوز ہر سال اوسطاً 41 دن تک جاری رہتی ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میں درجہ حرارت 53.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، پاکستان کے شہر تین سال سے دنیا کے سب سے گرم ترین شہروں میں شامل ہیں۔
مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے: مریم اورنگزیب