منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بیرون ملک فرار، گینگ وار کارندوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گینگ وار کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے بعد بیرونِ ملک فرار ہونے والے کارندوں کو واپسی لانے کی کوشش تیز کر دی گئی ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق گینگ وار کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فیصلے کے تحت 2013 کے بعد سے بیرونِ ملک فرار ہونے والے کارندوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور انہیں ملک واپس لانے کی کوشش تیز کردی گئی ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق گینگ وار کا بد نام زمانہ فیصل پٹھان، وصی اللہ، سلیم چاکلیٹی فرار ہونے کے بعد بلوچستان یا ایران میں روپوش ہیں جبکہ گینگ وار کا کمانڈر بابا برگر گرفتاری سے بچنے کے لیے ایران میں موجود ہے۔

- Advertisement -

تفتیشی ذرائع  کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گینگ وار کارندہ شاہد رحمان، ایاز، ملا نثار، آصف سردار ایرانی بندر گاہ چاہ بہار میں موجود ہیں جبکہ شیراز کامریڈ اور سنی بھی ایران میں روپوش ہیں۔

تفتیشی ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ گینگ وار کمانڈر شکیل بادشاہ اور اسماعیل مسقط جبکہ استاد تاجو جنوبی افریقا یا دبئی میں گرفتاری کے خوف سے روپوش ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل لیاری میں رینجرز نے آپریشن کر کے علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے بابا لاڈلہ کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا تھا، رینجرز کی نفری کو دیکھ کر بابا لاڈلہ اور اُس کے ساتھیوں نے 35 منٹ تک مقابلہ کیا اور جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں