اشتہار

الیکشن کمیشن جب کہے گا انتخابات کرا دیں گے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کراکے اپنے گھر جانا ہے الیکشن کمیشن جب کہے گا انتخابات کرا دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کرانا ہے اور اس کے بعد گھر جانا ہے۔ الیکشن کمیشن جب انتخاب کے لیے کہے گا ہم انتخابات کرا دیں گے۔ عام انتخابات کا فیصلہ گورنر اور الیکشن کمیشن نے کرنا ہے جب کہ فنڈز وفاق نے فراہم کرنے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ فیلڈ کے لوگوں کو تبدیل کرنا ہے۔ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری اپنا کام کر رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ چور بازاری ختم ہو جائے تو مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔ نگراں حکومت کے پاس عام حکومت کی نسبت آدھے اختیارات ہوتے ہیں اس کے باوجود ہماری کوشش ہوگی کہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ ریلیف پیکیج دے سکیں جب کہ جو بھی ترقیاتی کام 70 فیصد کے قریب ہوگا اسے مکمل کریں گے۔ جس نے تنقید کرنا ہے بے شک کرتا رہے۔

- Advertisement -

نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے گھر کے باہر لوگوں کے اکٹھے ہونے پر کچھ نہیں کر سکتے۔ اگر روکیں گے تو مزید لوگ وہاں جائیں گے۔ پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے صوبائی کابینہ فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فی الحال کابینہ میں توسیع کا کوئی منصوبہ نہیں۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی کوئی پالیسی نہیں بدلی۔ ایپکس کمیٹی کی 2 روز پہلے میٹنگ ہوئی ہے۔ سیف سٹی کے 50 فیصد کیمرے درست کر دیے ہیں۔ پنجاب کی سی ٹی ڈی بہت بہتر طریقے سے کام کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں