اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں تین دن قیام کے بعد 27 ستمبر کو وطن واپسی کیلیے روانہ ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنا 5 روزہ دورہ امریکا مکمل ہونے کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں اور چرچل ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ اسی ہوٹل میں ن لیگ کے رہنما اور شہباز شریف کے قریبی ساتھی ملک احمد خان بھی ٹھہرے ہوئے ہیں۔

لیگی رہنما ملک احمد خان سے جب مقامی صحافیوں نے سوال کیا کہ ان کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے جواب میں نگراں وزیراعظم کی ہوٹل میں موجودگی سے ہی لاعلمی کا اظہار کر دیا۔

- Advertisement -

قبل ازیں انوار الحق کاکڑ نے لندن روانگی سے قبل نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نہیں روکا، انتخابات کی حتمی تاریخ کااعلان جلدکیا جائےگا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم نے اپنے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اور رکن ممالک سے خطاب بھی کیا۔

کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا، نگراں وزیراعظم

انوار الحق کاکڑ نے دورہ امریکا  کے دوران کئی عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں