آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔
آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں 10 سال تک آپریشن جاری رکھنے کے بعد سروس آئندہ ماہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
کریم کمپنی کے سی ای او مدثر شیخہ نے آپریشنز کی بندش کا اعلان اپنی لنکڈ ان پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے لکھا کہ 18 جولائی سے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے جارہے ہیں جس کا فیصلہ کرنا انتہائی مشکل تھا۔
مدثر شیخہ نے کہا کہ بڑھتی مسابقت، عالمی سرمایہ کاری چیلنجز کے باعث قابل اعتماد سروس ممکن نہیں رہی۔
واضح رہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے سال 2015 میں پاکستان میں سروسز کا آغاز کیا تھا۔