منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

نگران وزیراعلیٰ کے پی کا بٹگرام میں چئیر لفٹ واقعے کا نوٹس، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

بٹگرام : نگران وزیراعلیٰ کے پی نے بٹگرام میں چئیر لفٹ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے بٹگرام کےعلاقے آلائی میں چیئرلفٹ کی کیبل ٹوٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے فوری طور پر چیف سیکریٹری کے پی سے رابطہ کرکے چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیوکرنےکیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔

محمد اعظم خان نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

یاد رہے بٹگرام کے علاقے پاشتو میں چیئرلفٹ کی رسی اور حفاظتی رسی ٹوٹ گئی تھی ، جس کے باعث اسکول جانے والے دس طلبہ اوراساتذہ پانچ گھنٹے سے دو ہزار میٹر کی بلندی پرپھنسے ہوئے ہیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم کے پاس کوئی آپشن نہیں، ڈی سی بٹگرام کا کہنا ہے کہ امدادی کاروائیوں کے لیے ائیر لفٹ کی درخواست کردی ہے۔

کمشنر ہزارہ نے صوبائی حکومت سے ہیلی سروس مانگ لی ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بٹگرام انجنئیر شارق ریاض کا کہنا ہے اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو ٹیم موقع پر روانہ کردی ہے،متاثرہ مقام پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں