جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری، وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات آج پھر ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری پر مشاورت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کی ملاقات آج پھر ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی گزشتہ جمعے کو تحلیل کر دی گئی تھی جس کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ زیر غور ہے۔ گزشتہ روز بھی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان مشاورت ہوئی تھی تاہم کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا تھا۔

دونوں رہنما آج دوبارہ پھر ملاقات کریں گے اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے نام پر مشاورت کریں گے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر میرے اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا اور وہاں بھی کوئی فیصلہ نہ ہوسکا تو پھر گیند الیکشن کمیشن کے کورٹ میں چلی جائے گی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرجبکہ اپوزیشن کی جانب سے شعیب صدیقی، یونس ڈھاگا اور ڈاکٹر صفدرعباسی کے نام دیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں