لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی بنیادی ذمہ داری شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا ہے جس کے لیے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نگراں حکومت کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں حسن عسکری کی جانب سے نگراں صوبائی وزراء کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی، اس موقع پر راکین نے الیکشن کے شفاف، منصفانہ، آزادانہ اور پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم کیا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری بنیادی ذمہ داری صوبے میں شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا ہے جس کے لیے کیلئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرینگے، چاہتے ہیں کچھ ایسےکام کرجائیں جس سےعوام کو ریلیف ملے۔
حسن عسکری نے شرکاء کو ہدایت کی کہ عام انتخابات کے موقع پر انتظامیہ کو غیرجانبدارانہ طریقے سے فرائض انجام دینے ہیں، عوامی فلاح وبہبود سے متعلقہ محکموں کو اس ضمن میں آگے بڑھ کے کام کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر حسن عسکری نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا
حسن عسکری کا مزید کہنا تھا کہ وزراء، انتظامیہ اور پولیس کو غیرجانبدار اور غیرسیاسی ہونا چاہیے، نگراں کابینہ میں شامل وزراء میری ٹیم ہیں، ہم نےمل کر کام کرناہے، ان کاکوئی سیاسی ایجنڈا تھا،نہ ہے اور نہ آئندہ ہوگا، اجلاس کے دوران کابینہ کو رولزآف بزنس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔