لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شفاف انتخابا تکے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کرائیں گے۔
[bs-quote quote=”نگراں حکومت کا بنیادی فرض شفاف و منصفانہ الیکشن کرانا ہے، ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کے لیے پرامن فضا اور ماحول فراہم کریں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”حسن عسکری” author_job=”نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب”][/bs-quote]
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ نگراں حکومت کا بنیادی فرض شفاف و منصفانہ الیکشن کرانا ہے، ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کے لیے پرامن فضا اور ماحول فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی سے سیاسی جماعتوں کا ہم پر اعتماد بحال ہوگا، غیر جانبدار حیثیت میں قانون کے دائرے میں کام کررہے ہیں، تمام پارٹیوں کو یکساں مواقع اور سہولتیں فراہم کریں گے۔
حسن عسکری نے کہا کہ محدود وقت میں عوام کی بہتری کے لیے بھی کچھ کرنے کا موقع ملا تو کریں گے، چاہتے ہیں کچھ ایسا کام کرجائیں جس سے عوام کو ریلیف ملیں۔
واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزراء، انتظامیہ اور پولیس کو غیرجانبدار اور غیرسیاسی ہونا چاہیے، نگراں کابینہ میں شامل وزراء میری ٹیم ہیں، ہم نےمل کر کام کرناہے، ان کاکوئی سیاسی ایجنڈا تھا،نہ ہے اور نہ آئندہ ہوگا، اجلاس کے دوران کابینہ کو رولزآف بزنس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔