پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں کیلیے کوئی رعایت نہیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں انہوں نے سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسندوں کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ عوام کے تحفظ کیلیے تمام اقدامات یقینی بنائیں۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اب تک 15 ہزار 533 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی و دیگر حکام نے شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں