اشتہار

صدر مملکت نے نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایوان صدر میں نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدرمملکت نے نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے نگراں وفاقی کابینہ سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا ہے، سرفرازبگٹی وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالیں گے جب کہ سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیرخارجہ کے منصب پر فائز ہوں گے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹرعمرسیف وزیر آئی ٹی ہوں گے، احمد تارڑ مواصلات کے وزیر کا عہدہ سنبھالیں گے، مرتضیٰ سولنگی کی بطور نگران وزیر اطلاعات و نشریات تقرری کی گئی ہے۔

- Advertisement -

شمشاد اختر کو نگران وزیر خزانہ کا قلمدان تفویض کیا جائے گا، عائشہ رضا فاروق کو نگران وزیر صحت کا عہدہ دیا جائے گا، انیق احمد نگران وزیر مذہبی امور جب کہ تابش گوہر نگران وزیرِ توانائی ہوں گے۔

صنعت کار اعجاز گوہر کو نگران وزیر تجارت کا عہدہ دیا جائے گا جب کہ بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا بھی نگران وفاقی کابینہ کا حصہ ہونگے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔

مددعلی سندھی کو وفاقی وزارتِ تعلیم کا عہدہ سونپا جائے گا، انورعلی حیدر نے نگران وفاقی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے، جمال شاہ، شاہد اشرف تارڑ، عمر سیف، ڈاکٹر ندیم جان، محمد سمیع اور احمد عرفان بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں