جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

نگراں وفاقی وزیراطلاعات کو عوام کے احتجاج پر اعتراض

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بجلی بلوں پر عوام کےاحتجاج پر اعتراض کر دیا اور کہا احتجاج اور بل نہ دینے سے بجلی سستی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف لوگ بجلی کے زائد بلز سے پریشان ہیں تو دوسری طرف نگراں حکومت اب تک اس کا حل تلاش کرنے میں ناکام ہے۔

ایسے میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے عوام کے احتجاج پر بھی اعتراض کر دیا، اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘احتجاج اور بل نہ دینے سے بجلی سستی نہیں ہوگی۔’

جس پر شہری سوال کرتے ہیں حکومت مسئلے کا حل بھی نہیں دے رہی، ایسے میں احتجاج نہ کریں تو کہاں جائیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے زائد بل کا مسئلہ احتجاج کرنے سے ہی حل ہوگا، فوری اقدامات کرنے سے سب کچھ ممکن ہے، آئی پی پیز معاہدوں نظرثانی کی جائے۔

خیال رہے آئی ایم ایف نے بجلی ریلیف سے متعلق حکومت کا پلان مسترد کردیا، پلان میں بتایا گیا تھا بلوں میں ریلیف سے ریکوری میں ساڑھے 6 ارب سے کم کا اثر پڑے گا، آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 15 ارب سے زائد کا اثر پڑے گا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان بھی پوچھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں