ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم جو بھی فیصلہ کرتے ہیں اس میں قومی مفاد سر فہرست ہوتا ہے، اس وقت پاکستان میں اسرائیل کے حوالے سے کوئی سوچ نہیں۔

- Advertisement -

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہم نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی طرف سے جبر و ستم ہو رہا ہے، فلسطینیوں کا مسئلہ عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہیے، چاہتے ہیں فلسطینی عوام آزاد ریاست کے طور پر قائم ہو اور القدس فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل یا فلسطین سے متعلق پاکستان کی پوزیشن کل، آج اور مستقبل میں بھی وہی ہوگی، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے معاشی صورتحال میں بہتری کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ کسی نے سوال پوچھا کہ مستقبل میں پاکستان اسرائیل سے تقلید کرے گا، فلسطین سے متعلق پاکستان کی جو پالیسی پہلے تھی وہی آج ہے اور آئندہ بھی ہوگی، اسرائیل کے حوالے سے ہماری پوزیشن میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں