بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بھارت کواپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا‘ نگراں وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ امریکی اورروسی صدرکے درمیان مذاکرات کا فائدہ دنیا کوہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نگراں وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب چاہتے ہیں ہمسائے اورعالمی برادری خوش رہے، جلد یا بدیربھارت کواپنی غلطیوں کا احساس ہوگا۔

عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پرانے مسائل کا شکار ہے، پاکستان کو افغانستان، بھارت اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

عبداللہ حسین ہارون کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی نسل معاشی ترقی اورتعلیم کی طرف دیکھتی ہے، صورت حال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ عالمی منظرنامے پرکیا کچھ ہونے جا رہا ہے، دنیا میں آہستہ آہستہ نئے اتحاد بنیں گے، دنیا میں فوجی اورمعاشی اتحاد بھی بنیں گے۔

امریکی اورروسی صدر کی ملاقات سے متعلق نگراں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان مذاکرات سے دنیا کو فائدہ ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 30 جون کو صدرآزاد جموں وکشمیر سردارمسعود خان نے نگراں وزیرخارجہ سے ملاقات کی تھی۔

سردارمسعود خان نے نگراں وزیرخارجہ کو کشمیر کی موجودہ صورت حال بتائے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں۔

اس موقع پرنگراں وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں