ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

نگران حکومت کا اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگران حکومت نے سال 2024 میں مختصر دورانیے کا حج متعارف کرانے کا اعلان کردیا اور کہا 18 سے 20 دن کا حج پیکج بھی دی جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے مختصر دورانیے کا حج متعارف کرانے کا اعلان کردیا، نگران وزیرمذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ سال 2024 میں 18 سے 20 دن کا حج پیکج بھی دی جائے گا۔

نگران وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ 40 دن یا مختصر حج کافیصلہ حجاج کرام خود کریں گے، جس پر چیئرمین کمیٹی نے تجویز دی کہ مختصر حج کا دوارنیہ 30 دن کیا جائے۔

- Advertisement -

انیق احمد کا کہنا تھا کہ اس تجویز پر غور کیا جائے گا اور کوشش ہوگی مختصر حج میں اخراجات جنرل حج کےمطابق ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں