اشتہار

بجلی بلوں کے بعد اب گیس بلوں کی باری : نگراں حکومت آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کرنے کے لئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر گیس 45 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ، گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر نگران حکومت گیس مہنگی کرنے پر مجبور ہے ، گیس مہنگی کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ، پی ڈی ایم کی سابقہ حکومت گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ مؤخر کرگئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے گیس کےریٹ 45 فیصد بڑھانے اور گیس ریٹ بڑھا کر 435 ارب روپے جمع کرنے کا مطالبہ کررکھا ہے اور آئی ایم ایف گیس ریٹ بڑھانے میں کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ گیس کے چھوٹے صارفین کو ریٹ میں اضافے سے بچانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے، گیس کے چھوٹے صارفین کے لیے گیس مہنگی نہیں کی جائے گی۔

نگران حکومت نے گیس کے 64 فیصد صارفین کو بچانے کیلئےحکمت عملی بنالی ہے ، جلد گیس کے ریٹ 45 فیصدتک بڑھانےکا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

گیس صارفین اکتوبر تا دسمبر بلوں میں جولائی تا ستمبر کے واجبات کلیئر کریں گے ، گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق بڑے گھریلو صارفین پر بھی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کمرشل صارفین، تندور اور ہوٹلوں ، صنعتی صارفین اور سی این جی سمیت کھاد کارخانوں ،اسٹیل انڈسٹری کے لیے بھی گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں