اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

’کچے کے علاقے میں آپریشن شروع کر رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں آپریشن شروع کر رہے ہیں جرائم پیشہ افراد کے لیے ہر جگہ تنگ کر دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں آپریشن شروع کر رہے ہیں، جرائم پیشہ افراد کو نہیں بخشیں گے اور ان کے لیے ہر جگہ تنگ کر دیں گے۔

بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے مزید کہا کہ کراچی میں بہت زیادہ اسٹریٹ کرائم وارداتیں ہوتی ہیں، شہر قائد میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی نفری موجود ہے جو متاثرہ علاقوں میں موبائلز میں گشت کریں گی، آئی جی سندھ تجربہ کار ہیں جب کہ ڈی جی رینجرز بھی مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں