جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مالی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق سرفراز بگٹی کے پاس ملتان میں 2 کینال کا گھر 1 کروڑ روپے اور دوسرا 2 کروڑ 50 لاکھ کا فلیٹ ہے۔

سرفراز بگٹی کے پاس اسلام آباد میں 3 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کا گھر ہے جبکہ انہوں نے کوئٹہ میں ایک کروڑ روپے کا پلاٹ ظاہر کیا ہے۔

- Advertisement -

نگراں وزیر داخلہ کے 5 ملین روپے کے بگٹی سی این جی سوئی میں 50 فیصد شئیر ہیں۔ ان کے پاس ایک گاڑی 2010 ماڈل ہے جس کی مالیت 1 کروڑ 2 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

سرفراز بگٹی کے پاس 67 لاکھ 98 ہزار روپے نقد ہیں جبکہ بینک میں 6 لاکھ 35 ہزار روپے ہیں۔

انہوں نے 68 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر ظاہر کیا ہے۔ ان نے اثاثوں میں 90 اونٹ، 8 ہزار 870 بھیڑیں، 4 ہزار 60 بکریاں، 400 گائے، 80 بچھڑے اور 86 بھینسیں ظاہر کیں۔

انہوں نے لائیو اسٹاک کی مالیت 6 کروڑ 97 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں