منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

با اثر شخصیات کے سامنے قواعد و ضوابط پر سمجھوتہ نہ کیا جائے، نگراں وزیرِ قانون پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے نگراں وزیر قانون نے ملکی اداروں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ با اثر شخصیات کے سامنے قواعد و ضوابط پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار وہ اپنی زیرِ صدارت منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کر رہے تھے، اجلاس میں صوبائی وزیر قانون ضیا حیدر رضوی نے پارلیمانی امور کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں نگراں وزیر قانون کو افسران کی جانب سے محکمہ جاتی بریفنگ دی گئی، ضیا حیدر نے افسران کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر نے کہا کہ قانون وضع کرنے والے اداروں میں 100 فی صد میرٹ چاہتے ہیں، میرٹ کے لیے محکموں میں پالیسیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

پنجاب کے نگراں وزیرِ قانون ضیا حیدر نے پارلیمانی امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اداروں میں رشوت اور سفارش سے گریز کیا جائے۔

نگراں حکومت آتے ہی ملک میں بجلی کے بحران میں اضافے کا خدشہ


نگراں وزیرِ قانون کا کہنا تھا کہ قواعد و ضوابط پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہ کیا جائے چاہے سامنے کتنی ہی با اثر شخصیت کیوں نہ ہو، نسلوں کو نوازنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ انتخابات کے بعد نئی حکومت بننے تک نگراں حکومت ملکی معاملات دیکھ رہی ہے، جس کی اوّلین ذمہ داری ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں