نیویارک : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اگلے ہفتےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں وہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے نیویارک میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے جنرل اسمبلی کااٹھتر واں سیشن شروع ہورہاہے ، جس میں وزیراعظم اور وزیرخارجہ شرکت کریں گے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ، اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔
پاکستان کے مستقل نمائندے نےمزید بتایا کہ اس دوران وزیراعظم یواین سیکریٹری جنرل سمیت عالمی سربراہان سےملاقاتیں کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ میں ہونے والی تین اہم عالمی کانفرنسوں میں بھی شرکت کریں گے، جن میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل اور اُن کے حل کے بارے میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے بلائی گئی اہم سمٹ بھی شامل ہیں.
خیال رہے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق باقاعدہ اعلیٰ سطح کا اجلاس 19 ستمبر کو شروع ہوگا، اس روز عالمی رہنما اجلاس سے خطاب کریں گے۔