اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج کراچی کے مختصر دورے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تحت ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج کراچی کا مختصر دورہ کریں گے ، جہاں وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تحت ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والی25کمپنیزکو ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے جبکہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
دورہ کراچی سے قبل نگراں وزیراعظم کوہاٹ پہنچے ، جہاں انھوں نے کیڈٹ کالج کوہاٹ میں تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے شرکا سے خطاب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے، جدید تعلیم کا حصول ہماری ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں اساتذہ اور والدین کاکردار انتہائی اہم ہے ،کیڈٹ کالج کا انٹراور میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرناقابل تحسین ہے۔