جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کاغذات نامزدگی سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے: نگراں وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف فوری اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی.

تفصیلات کے مطابق حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے فارم میں ترامیم کا لعدم قرار دینے کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے.

نگراں وزیراعظم ناصر الملک کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف فوری اپیل دائر کی جائے، اپیل کا مقصد انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنانا ہے.

یاد رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پرانا فارم بحال کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت کے مطابق مذکورہ ترمیم شدہ فارم میں آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کو غیر مؤثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

عدالتی کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل روکنے کا اعلان کیا تھا، جس کے پیش نظر انتخابات میں التوا کے اندیشے بڑھے لگے.

البتہ اب نگراں وزیر اعظم کی جانب سے انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے کاغذات نامزدگی سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم جاری کیا ہے.


عدالتی حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل روک دیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں