پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں وفاقی کابینہ ملک کی معاشی اور امن وامان کی صورتحال پرغور کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔

نگران وفاقی کابینہ کا نو نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی اور ملک کی معاشی اور امن و امان کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ ارکان کو معاشی امورسے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب کی تقرری ، نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کی منظوری دی جائے گی جبکہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزرکی تقرری کی منظوری بھی لی جائے گی۔

ملک میں خسارے کے شکار اداروں کی نجکاری سے متعلق پیش رفت سمیت روپے کی قدر میں اضافے کے بارے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ ای سی سی اور نجکاری کابینہ کمیٹی اور ایپکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ بریگیڈیئر شاہد عامر افسر کو غیر ملکی ایوارڈ سے نوازنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق پیش رفت پر اور معاشی بحران پر قابو پانے سے متعلق اقدامات پر بریف کیا جائے گا۔

کابینہ ایس آئی ایس ایف کے فیصلوں کے تحت بیرونی سرمایہ کاری میں پیش رفت کا بھی جائزہ لے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں