ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نگران وزیراعظم کا مراکش میں تباہ کن زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں تباہ کن زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مراکش کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انوارالحق نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مراکش کے بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

- Advertisement -

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مراکش میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی دعائیں مراکش کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کے بہن بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

خیال رہے مراکش میں تباہ کن زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور ہلاکتوں کی تعداد چھے سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مراکشی وزارتِ داخلہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ اور گہرائی اٹھارہ کلومیٹ ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں