جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اتحادیوں کی نگراں وزیراعظم بلوچستان یا خیبرپختونخوا سے لینے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اتحادی رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم چھوٹے صوبے سے سے لانے کی تجویز دے دی ، جس کے بعد نگراں وزیراعظم بلوچستان یا خیبرپختونخوا سے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیے دیا ، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹو ، اسلم بھوتانی،امیرحیدر ہوتی،آفتاب شیرپاو ، خواجہ آصف، اسعدمحمود،سینیٹراسحاق ڈار شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت مکمل کرلی۔

- Advertisement -

وزیراعظم ہاؤس میں اہم بیٹھک میں شریک رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم چھوٹے صوبے سے مقرر کرنے کی تجویز دی، جس کے بعد نگراں وزیراعظم بلوچستان یا خیبرپختونخوا سے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام اتحادی رہنماؤں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورتی عمل سے سیاسی اتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔

تمام اتحادیوں کا وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کا فیصلہ شہباز شریف پر چھوڑ دیا اور کہا کہ سولہ ماہ اکھٹے چلے، آپ کا شکریہ ہر لمحے مشاورت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دوران حکومت تعاون کرنے پر اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ بےپناہ چیلنجز کا سامنا تھا، اتحادیوں کے ساتھ ملکر مسائل کو حل کیا۔ راستےمیں پہاڑ جیسے مسائل آئے لیکن قافلہ چلتارہا، ریاست بچ گئی۔

اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیےسے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ نگراں وزیراعظم کا نام آناچند گھنٹوں کی بات ہے، افسوس صدرمملکت نےمجھےخط لکھ دیا، صدرکومعلوم نہیں یہ عمل آٹھ دنوں کا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آئندہ مراحل کیلئے بھی مل کر بیٹھنا چاہیے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونی چاہیے۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں