پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ان کے قید ساتھیوں کے بغیر بھی عام انتخابات ہو سکتے ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے دورہ امریکا کے دوران غیر ملکی خبر رساں ادارے ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے ان سینکڑوں کارکنوں کے بغیر بھی منصافانہ انتخابات ہو سکتے ہیں جو توڑ پھوڑ اورغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات نئے سال میں ہی ہوں گے جبکہ انتخابات میں فوجی مداخلت کی بات درست نہیں، عام انتخابات سے فوج کا کوئی تعلق نہیں۔

- Advertisement -

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ووٹنگ کرانے کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا موجودہ سربراہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ہی مقرر کردہ ہے تو وہ کیوں ان کی مخالفت کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی سے ذاتی انتقام نہیں لیا جا رہا، قانون کےمطابق کارروائی ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی ہو یا کوئی اور سیاست دان قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہونے کا یقین ہے اور الیکشن پر اثر انداز ہونے والوں سے قانون کے مطابق نپٹا جائے گا۔

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت کسی سیاسی انجینئرنگ کی پشت پناہی نہیں کرے گی اور نئی حلقہ بندیوں کا عمل الیکشن سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں