جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

نگراں وزیراعظم کی چینی کمپنیوں کو پاکستانی سولر پارک میں سرمایہ کاری کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کی کمپنیوں کو شمسی توانائی کے میدان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی اور کہا سرمایہ کاری سے پاکستان کے توانائی کے درآمدی بل میں کمی ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں چین کے تھنک ٹینک اوراسکالرز سے گفتگو میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چینی کمپنیوں کو پاکستانی سولر پارک میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سے پاکستان کے توانائی کے درآمدی بل میں کمی ہو سکتی ہے، سی پیک کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کیلئے اسے پاکستان کے لیے حقیقی گیم چینجر بنایا جا سکتا ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان گوادر کو علاقائی روابط کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سی پیک حکومت کیلئے اقتصادی راہداری نہیں بلکہ چین پاکستان کے اعتماد کی نشانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک چین پاکستان کےدرمیان تزویراتی اعتماد کی علامت ہے ، سی پیک کےتحت ہم نے 800کلومیٹر نئی شاہراہوں کا نیٹ ورک بنایا، سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔

بعد ازاں نگران وزیراعظم سے گرینڈویوانسٹیٹیوٹ کے صدر نے بیجنگ میں ملاقات کی ، نگران وزیراعظم نے تعلیم وتحقیق کے شعبے میں تعاون کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا پاکستان چین سےہرشعبہ ہائےزندگی میں تبادلےکوقدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں