بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

نگراں وزیراعظم بلوچستان سے بنائے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم بلوچستان سے بنائے جانے کا امکان ہے ، ن کی جانب سے صادق سنجرانی کے نام کی مخالفت کے بعد بلوچستان سے مزید ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعظم کے لئے صادق سنجرانی کے نام کی مخالفت کردی ، جس کے بعد صادق سنجرانی کے علاوہ بلوچستان سے مزید ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مزید نام بھی اپوزیشن کی جانب سے تجویز کرنےکا امکان ہے اور نگراں وزیراعظم بلوچستان سے بنائے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے صادق سنجرانی کی مخالفت کی جارہی ہے، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کانام بھی نگراں وزیراعظم کے لیے زیرغور ہے۔

خیال رہے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے صادق سنجرانی کا نام تجویز کیا تھا۔

گذشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کی تھی ، اہم بیٹھک میں شریک رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم چھوٹے صوبے سے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔

اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیےسے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا نگراں وزیراعظم کا نام آناچند گھنٹوں کی بات ہے، نگران وزیراعظم کے تقرر کا فیصلہ کل کر یں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں