کراچی : نگراں وزیراعظم ناصر الملک کا شاہی پروٹوکول نے ایک طرف جہازوں کی آمدورفت رکوائی تو دوسری جانب شہر قائد کی سڑکوں پر ٹریفک سگنلز کی پاسداری کے چکر میں ٹریفک جام کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم بھی ماضی کے حکمرانوں کی روش پرچل پڑے، زمین تو زمین، آسمان پر بھی ٹریفک جام کرادیا، نگراں وزیراعظم ناصر املک کے دورہ سوات کے پروٹووکول کی ابھی دھول بھی نہ بیٹھی کہ نگراں وزیارعظم کی کراچی آمد ہوئی۔
ناصر الملک کا شاہی پروٹوکول کے باعث ایئرٹریفک رکا رہا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی کراچی آمد پر ایئرفیلڈ سینتیس منٹ تک بند رہی، کسی بھی پرواز کو لینڈ یا ٹیک آف کرنے کی اجازت نہ ملی۔
لندن جانے والی پرواز میں لوگ بیٹھے کے بیٹھے رہ گئے، طیارے کو اس وقت تک اڑان بھرنے کی اجازت نہ ملی جب تک وزیراعظم کا جہاز نہیں اتر گیا۔
ایئرپورٹ سے وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ نکلے کراچی کی سڑکوں پربھی کچھ ایسا ہی حال رہا، ناصر الملک کے وی آئی پی پروٹوکول نے طارق روڈ پرٹریفک رکوادی جبکہ ایمبولنس کوبھی راستہ نہیں دیا گیا۔
دوسری جانب اسٹارگیٹ پرسگنل بند ملا تونگراں وزیراعظم لاؤ لشکر سمیت سگنل کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔
https://youtu.be/K9QthNzADQo