تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

’جس کا نام ہی نہ ہو وہ نگراں وزیراعظم آجائے‘

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ بھی ہو سکتا ہےجس کا نام ہی نہ ہو وہ نگراں وزیراعظم آجائے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری حکومت کاخاصہ رہاہےکہ تمام فیصلےآخری وقت میں ہوتے ہیں نگراں وزیراعظم کےعمل میں راجہ ریاض بھی برابر کےحصہ دار ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میرا خیال ہےجو بھی ہونا ہو گا کل شام تک ہو جائےگا یہ بھی ہو سکتا ہےجس کا نام ہی نہ ہو وہ نگراں وزیراعظم آجائے۔ نگراں وزیراعظم کی مدت لمبی بھی ہوسکتی ہے اس لیےزیادہ لوگ خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں الیکشن 2024 کے شروع میں ہو جانےچاہئیں میرےخیال میں ستمبرتک نوازشریف کو واپس آجانا چاہیے ستمبر تک عدلیہ کیساتھ ہماری محاذآرائی ہے نہیں چاہتے آگے بھی بڑھے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئےمشاورت کا عمل مکمل ہو گیا ہے آج نگراں وزیراعظم کانام فائنل ہونا تھا اپوزیشن لیڈر کی مصروفیت کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو سکی، کل وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں نام فائنل کر لیا جائےگا۔

Comments

- Advertisement -