تازہ ترین

نگراں سیٹ اپ: الیکشن کمیشن نے پنجاب بھر میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی لگا دی

لاہور : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں سیٹ اپ کے قیام کے بعد پنجاب بھر میں تبادلوں، تعیناتیوں اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں سیٹ اپ کے لئے ہدایات جاری کردیں، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی، اور تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں صوبہ بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ انتخابات کے حوالے سے نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی عائد ہے۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہی اور تمام وزرا سے پروٹوکول اور سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ سابق وزرا سے سرکاری رہائشگاہیں، سرکاری ہاسٹل اور گیسٹ ہاؤسز کو بھی خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ نگران حکومت صرف روٹین کا کام جاری رکھے گی۔

Comments

- Advertisement -