جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جسٹس (ر) مقبول باقر نگراں وزیراعلیٰ سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ نے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اس سے قبل جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، ان سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حلف لیا تھا۔

- Advertisement -

گورنر ہاؤس سندھ میں ہونے والی تقریب میں مراد علی شاہ، سابق وزرا، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سمیت سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

تقریب میں غیر ملکی سفارت کاروں، تاجروں اور فوجی وسول حکام بھی شریک ہوئے تھے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر کون ہیں؟

جسٹس (ر) مقبول باقر 1957 میں پیداہوئے، ان کا تعلق کراچی سے ہے، مقبول باقر نے جامعہ کراچی سے ایل ایل بی کیا اور 1981 میں وکالت سے منسلک ہوئے۔

مقبول باقر سال 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور پھر سال 2013 میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر ہوئے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر سال 2015 میں سپریم کورٹ پاکستا ن کے جج مقرر ہوئے اور 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں