ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں سخت پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ بھر میں وبا خطرناک شکل اختیار کرنے لگی ، سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد پابندیاں پھرسخت ہونے لگیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوجائے گا ، صوبے بھر کے ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ آج رات سے بند کردی جائے گی تاہم صرف آوٹ ڈوراورڈیلیوری ہو سکے گی۔

سندھ بھر میں کل سے مڈل تک اسکول بند کردیے جائیں گے تاہم نویں سے لے کر جامعات تک امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

شہریوں کیلئے آج رات سے سینما، جم، انڈور گیمز کے دروازے بھی بند کردیئے جائیں گے اور کل سے پارک، واٹر پارک،سی ویو، ،کینجھرجھیل جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مثبت کیسزکی شرح آٹھ فیصد تک پہنچ گئی اور صرف کراچی میں سترہ فیصدتک ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اس وقت سندھ بھرمیں دنیاکےخطرناک ترین بھارتی قسم کورونا کے چھیاسٹھ کیسز کےعلاوہ برطانوی، ساؤتھ افریقن اور برازیلین ساختہ کوروناکیسز موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں