جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

‘کورونا کیسزمیں نمایاں کمی پر بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز بند کر دیے گئے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عثمان بزدارکی قیادت میں کورونا کے خلاف نمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں، کیسزمیں نمایاں کمی پر بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز بند کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا سےنمٹنے کے مثبت اقدامات کوسپریم کورٹ نےبھی سراہا، سپریم کورٹ کے ریمارکس پنجاب حکومت کی کارکردگی کا ثبوت ہے ، از خود نوٹس کی سماعت کے دوران جج صاحبان نےانتظامات کو مؤثر قراردیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ معزز بنچ نےکہا بزدار حکومت کےاقدامات مثبت اوردرست سمت میں ہیں، پنجاب حکومت وبا سے نمٹنے کے ہرممکن اقدام کر رہی ہے، کیسزمیں نمایاں کمی پربڑے اسپتالوں میں کوروناوارڈزبند کر دیےگئے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کوروناپھیلاؤ کےخلاف اقدامات جاری رکھے گی، بزدار حکومت کے اعلانات سے زیادہ اقدامات بولتے ہیں، عثمان بزدارکی قیادت میں کورونا کے خلاف نمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کی جانب سے پہلے بھی پنجاب حکومت کےاقدامات کوسراہاگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں