جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کورونا کی دوسری تشویشناک لہر، پاکستان میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ آج سے ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کورونا کی دوسری تشویشناک لہر کے پیش نظر ملک بھرمیں احتیاطی تدابیرکےدوسرے مرحلے کا نفاذ آج سے ہوگا، جس میں ماسک نہ پہننےوالوں پر جرمانے کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی دوسری تشویشناک لہر میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اعلان کردہ احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ آج سے ہوگا۔

احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ31جنوری2021 تک رہے گا، جس میں ملک بھرمیں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔

- Advertisement -

دوسرے مرحلے کا نفاذ کوروناکے حساس شہروں میں ہوگا جس میں کراچی، لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان حیدرآباد اور دیگر شامل ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے دوسرےمرحلےمیں فیس ماسک کیلئےگلگت بلتستان ماڈل پرعملدر آمدہوگا ، گلگت بلتستان طرزپرماسک نہ پہننےوالوں کو100 روپےجرمانہ عائدہوگا جب کہ ماسک نہ پہننےوالوں کو جرمانہ کرکے 3 ماسک فراہم کئےجائیں گے۔

سرکاری ونجی دفاتر کیلئے ورک فرام ہوم پالیسی کا نفاز بھی آج سے ہوگا، سرکاری ونجی دفاترمیں 50فیصدعملہ بلانےکی اجازت ہوگی۔

احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کیلئے چاروں صوبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، کوروناکےہاٹ سپاٹ ایریاز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کئےجائیں گے۔

دوسرے مرحلےمیں ان ڈور شادی تقریبات پرپابندی ہوگی تاہم اس پابندی کا نفاذ20 نومبر سے ہو گا، شادی کی تقریبات کھلی فضامیں منعقد کرنےکی اجازت ہو گی، کھلی فضامیں شادی کی تقریب میں ایک ہزار مہمان شریک ہو سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں