جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اداکارہ کیری فشر کی والدہ بھی چل بسیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹار وارز میں شہزادی لیاہ کاکردار ادا کرنے والی اداکارہ کیری فشر کی والد ہ بیٹی کی گزشتہ روز ہونے والی موت کا صدمہ برداشت نہ کرپائیں اور چل بسیں‘ بیٹے ٹوڈ نے موت کی تصدیق کی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 84 سالہ ڈیبی کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے بدھ کے روز انھیں لاس اینجلس کے ایک ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو ڈیبی کی بیٹی اور اسٹار وارز میں’شہزادی لیاہ‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیری فشر کودوران ِپرواز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے سبب وہ پانچ دن اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد چل بسیں۔

ڈیبی رینالڈز سنہ 1952 میں آنے والی فلم ’سنگن، ان دی رین‘ میں جین کیلی کے مد مقابل اپنے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں۔

اسٹاروارزکی شہزادی ’لیاہ‘ انتقال کرگئیں

 ڈیبی کے بیٹے ٹوڈ فشر نے اپنی ماں کی موت کا اعلان کرتے ہوئے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا کہ ’اب وہ کیری کے ساتھ ہیں اور ہم سب صدمے میں ہیں۔‘

منگل کے روز ہی ڈیبی رینلڈز نے اپنی بیٹی کی موت سے متعلق ایک بیان پوسٹ کیا تھا جس میں انھوں نے اپنی بیٹی کی صلاحیتوں کی تعریف کرنے کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

’سنگنگ ان دی رین‘ میں بہترین کام کی وجہ سے ڈیبی محض 19 برس کی عمر میں ہی وہ ایک سٹار بن چکی تھیں۔1964 میں ’انسنکیبل مولی براؤن‘ کے لیے انھیں بہترین اداکارہ کے لیے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

ڈیبی نے سنہ 1955 میں گلوکار ایڈی فشر سے شادی کی تھی جن سے انھیں دو بچے کیری اور ٹوڈ پیدا ہوئے۔ بعد میں فشر سے طلاق ہونے کے بعد ڈیبی نےایک شادی اور کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں